18 ستمبر 2017 - 14:31
ایران نے امریکہ کے مادر بم کے لیے فادر بم تیار کر لیا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ بموں کا باپ کہلوانے والا یہ بم، بموں کی ماں کہلانے والے امریکی بم جی بی یو 43 سے بڑا ہے،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ بموں کا باپ کہلوانے والا یہ بم، بموں کی ماں کہلانے والے امریکی بم جی بی یو 43 سے بڑا ہے، جو عرصہ قبل افغانستان کے شمال مشرقی صوبے ننگرہار میں گرایا گیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ امریکیوں کے ہوش اڑ گئے۔

حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی بموں کی ماں کے مقابلے میں "بموں کا باپ" بنایا ہے جو بموں کی ماں کہلانے والے امریکی بم جی بی یو 43 سے کہیں بڑا ہے۔

ایرانی جرنیل کے مطابق 10 ٹن وزنی یہ بم جہاز سے گرایا جاسکتا ہے جو بہت بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲